Aaj TV - Sports

نیوزی لینڈ کیخلاف فائنل میں بابر اعظم کون سا نیا ریکارڈ بنائیں گے؟
ون ڈے کرکٹ میں گزشہ 4 سالوں سے پہلے نمبر پر براجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم ایک اور سنگ میل عبور کرنے کے قریب پہنچ گئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل کل 14 جنوری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا تاہم اس میچ میں بابراعظم کے پاس ایک اور تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔

بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 6 ہزار  رنز مکمل کرکے بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ موجود ہیں، جنہوں نے صرف 123 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جبکہ دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 136 اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

بابر اعظم نے 122 اننگز میں 55.98 کی ایوریج سے 5 ہزار 990 رنز بنا رکھے ہیں اور تیز ترین 6 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں انہیں ہاشم آملہ کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے 10 رنز درکار ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے 139 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے، بابر اعظم اگر کل کے میچ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیتے ہیں تو وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 11 ویں پاکستانی ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے سعید انور نے 162، محمد یوسف نے 168، جاوید میانداد نے 175، انضمام الحق نے 176، محمد حفیظ نے 196، یونس خان اور شعیب ملک نے 205، اعجاز احمد نے 210  اور  سلیم ملک نے 212 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے جبکہ اس فہرست میں شاہد آفریدی بھی شامل ہیں جنہوں نے 276  اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔