Aaj TV - Pakistan

مجھے کیوں نکالا؟ شیر افضل مروت نے اپنے سوال کا خود ہی جواب دے دیا
پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے اپنے سوال ’مجھے کیوں نکالا‘ کا خود ہی جواب دے دیا اور انہوں نے پارٹی سے نکالے جانے کا ذمہ دار پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کو ٹھہرادیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ پر بڑا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، سارا کیا دھرا سلمان اکرم راجہ اور ان کے ساتھیوں کا ہے، یہ تو سفارش پر ہی سیکرٹری جنرل بن گئے، یہ جن لوگوں کی سفارش پر سیکرٹری جنرل بنے، سیکرٹری جنرل انٹراپارٹی میں الیکٹڈ شخص ہی ہوسکتا ہے، میرا یہ مؤقف تھا کہ پارٹی کا سیکرٹری جنرل نان الیکٹڈ نہیں بلکہ انٹراپارٹی میں الیکٹڈ شخص ہی ہوسکتا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں ڈیفیکٹو سیکرٹری جنرل ہوں، ڈیفیکٹو کو ہم غاصب کہتے ہیں، کیا پارٹی ان کے بغیر نہیں چل سکتی، میں نے یہی بات تو کی تھی، آج بھی کوئی ان سے پوچھ لے پارٹی آئین کے مطابق آپ سیکرٹری جنرل ہوسکتے ہیں، میری یہی بات ان کی ذات اقدس کو بری لگی۔

انہوں کا کہنا تھا کہ 5،6 یوٹیوبرز نے میرے خلاف وی لاگز کیے، انہوں نے عمران خان سے کہا صوابی جلسے میں میں ورکرز لایا تھا، اگر پنڈال میں لایا تھا تو پی ٹی آئی کے ورکرز کہاں تھا؟

پارٹی سے نکالے جانے پر شیر افضل کا جواب

علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر نظرثانی کی درخواست

جے یو آئی سے اپنا سیاسی کریئر شروع کرنے والے شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی میں جگہ کیسے بنائی؟

پی ٹی آئی سے نکالے گئے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی سے نکالنے سے برا اور کیا ہوسکتا تھا، مجھے کیوں نکالا، اس کا جواب اُن کی پارٹی کے پاس نہیں ہے، پی ٹی آئی کا کارکن گھاس نہیں کھاتا، جو بندر بانٹ ہے وہ سب کو نظر آرہی ہے، ہم سے بہت ساری غلطیاں ہوئی ہیں جنہیں ہم چھپارہے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے فنڈز کا آڈٹ کرکے چندہ دینے والوں کو کیوں نہیں بتاتے؟ 26 نومبر کو ہم ڈی چوک کیوں آئے، اس کا احتساب کیوں نہیں ہوتا؟

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ضمیر کا سودا کیا اور اپنا ووٹ بیچا، وہ شوکاز نوٹس ملنے کے باوجود پارٹی میں موجود ہے، ایک سال میں تیسری بار مجھے نکلوایا ہے۔

تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا کو اگر کوئی بات ناگوار گزری ہے تو مجھے ان کی پرواہ نہیں، جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، میں جلد پارٹی میں واپس آؤں گا، منافقوں نے بانی پی ٹی آئی کے کان بھرے، منافقت کرنے والے نان الیکٹو لوگ ہیں، طریقہ واردات یہ ہے کہ ایک شکایت کرتا ہے دوسرا تصدیق کرتا ہے، ہماری پارٹی کے لیڈرز چیزوں کو چھپا رہے ہیں۔