Aaj TV - Sports

کرکٹ کے وہ بڑے نام جو چیمپئنز ٹرافی کھیلتے نظر نہیں آئیں گے
19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کون کون سے ملکوں کے بڑے کھلاڑی کھیلتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہورہا ہے، ایونٹ میں شامل 8 ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریاں جاری ہیں لیکن بد قسمتی سے  کئی ٹیمیں اپنے اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر ہی میدان میں اتریں گی۔

ایونٹ شروع ہونے سے قبل ہی متعدد کھلاڑی مختلف وجوہات، خصوصاً انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں جن میں ایسے بڑے نام بھی شامل ہیں جن پر ان کی ٹیم  کافی انحصار کرتی تھی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا لیکن بدقسمتی سے کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے کئی ٹیموں کو ڈیڈلائن سے قبل اپنے اسکواڈ میں تبدیلی بھی کرنا پڑی، یہاں ان اہم کھلاڑیوں کا ذکر کیا جارہا ہےجو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025  میں شائقین کرکٹ کو نظر نہیں آئیں گے۔

صائم ایوب

پاکستان کے 22 سالہ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹخنے کی انجری کے باعث آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے۔

چیمپئینز ٹرافی کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

چیمپئنز ٹرافی کی میزبان ٹیم پاکستان کے لیے صائم ایوب کی انجری ایک بڑا دھچکا ہے، نوجوان بیٹر نے صرف 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریاں اسکور کر کے خود کو پاکستان کے مستقبل کا اہم بیٹر ثابت کیا ہے۔

پاکستان کو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا ہے اور صائم کی غیر موجودگی کے سبب قومی ٹیم کو نئی حکمت عملی بنانا ہو گی۔

جسپریت بمراہ

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بھی انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نظر نہیں آئیں گے، یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے کیوں کہ بمراہ اس وقت بہترین فارم میں تھے۔

جسپریت بمراہ کو آسٹریلیا کے خلاف بارڈرگواسکر ٹرافی کے دوران کمر کی انجری ہوئی تھی، جو توقع کے مطابق ٹھیک نہیں ہو سکی۔

بھارتی ٹیم  چیمپئنز ٹرافی میں اپنے اسٹار فاسٹ بولر کی کمی شدت سے محسوس کرے گی اور ان کی جگہ کم تجربہ کار بولر ہرشت رانا کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پیٹ کمنز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل جس ٹیم کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا ہے، جس کے 5 اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

سب سے اہم نام آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کا ہے جو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے، ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں آسٹریلیا کو نہ صرف ان کی بولنگ بلکہ ان کی بہترین کپتانی سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔

مچل اسٹارک

آسٹریلیا کے سب سے اہم فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کیا جس کی وجہ ذاتی معاملات بتائی گئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

اسٹارک دنیا کے بہترین فاسٹ بولرز میں سے ایک ہیں اور خاص طور پر بڑے میچز میں زبردست پرفارمنس دینے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

مچل اسٹارک کی غیر موجودگی میں ممکنہ طور پر آسٹریلوی بولنگ لائن بظاہر کمزور ہوجائے گی۔

جوش ہیزل ووڈ

آسٹریلیا کے 3 بڑے فاسٹ بولرز میں سے ایک جوش ہیزل ووڈ بھی انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی میں نہیں کھیل سکیں گے، ان کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ کو ایک نسبتاً کم تجربہ کار بولنگ اٹیک کی قیادت کرنی ہوگی۔

ہیزل ووڈ آسٹریلیا کے لیے ورلڈ کپ 2023 میں انتہائی اہم بولر ثابت ہوئے تھے، خاص طور پر سیمی فائنل اور فائنل میں ان کی بولنگ نے ٹیم کو جیت میں مدد دی تھی۔

مارکس اسٹوئنس

آسٹریلیا کے اہم آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل اچانک ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مارکوس اسٹوئنس ٹی 20 کرکٹ پر فوکس کے لیے ون ڈے سے ریٹائر ہوئے، اسٹوئنس چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ تھے۔

مچل مارش

آسٹریلیا کے ایک اور اہم آل راؤنڈر مچل مارش بھی فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔

اینرک نوکیا

جنوبی افریقی ٹیم نے گزشتہ ماہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر اینرک نوکیا بدقستمی سے کمر کی انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے۔

جیرالڈ کوئیٹزی

اینرک نوکیا کی انجری کی بعد جیرالڈ کوئیٹزی کو پاکستان میں ہونے والی سہہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے جنوبی افریقا کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

لیکن بدقستمی سے ٹریننگ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے جیرالڈ کوئیٹزی کو اپنی ران میں کھنچاؤ محسوس ہوا، فاسٹ بولر کا میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا جس میں ان کی انجری کو شدید قرار دیا گیا، جس کی وجہ سے کوئیٹزی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

نوکیا اور  کوئیٹزی کی انجری کے بعد جنوبی افریقا کی فاسٹ بولنگ کا زیادہ تر دار و مدار فاسٹ بولر کگیسو رباڈا پر ہی ہوگا۔

جیکب بیتھل

انگلینڈ کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل بھی بدقسمتی سے اپنے پہلے بڑے آئی سی سی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

جیکب بیتھل بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے انگلش ٹیم کا حصہ تھے، جیکب  کی جگہ چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ میں ٹام بینٹن کو شامل کرلیا ہے۔

جیکب بیتھل نہ صرف بیٹنگ میں اہم کردار ادا کر سکتے تھے بلکہ ان کی اسپن بولنگ بھی انگلش ٹیم کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی تھی۔

بین سیئرز

نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز  بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے، انہیں بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔

بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کئی اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کے سبب مزید دلچسپ ہو سکتی ہے کیونکہ ٹیموں کو متبادل کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑے گا اور نئے چہرے بڑی اسٹیج پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ 19 فروری کو کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں مدمقابل ہوں گے۔