Aaj TV - Life & Style

برازیلین جوڑے کا 84 سال اور 77 دن کی شادی کا عالمی ریکارڈ
محبت ایک ایسا لازوال جذبہ ہے جو فاصلے، وقت اور حالات کی تفریق کے بغیر انسانوں کو آپس میں جوڑے رکھتی ہے۔

اس کی ایک زندہ مثال برازیلین جوڑے کے ہاں دیکھنے کو ملتی ہے جو ریکارڈ 84 سال سے شادی شدہ ہے اور 100 سے زائد پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں کا دادا، دادی اور نانا، نانی ہے۔

مانوئل اور ماریا 1940 میں برازیل کی ریاست سیارا میں واقع ’بو آوینچورا‘ کے ایک چرچ میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

ایمانوئل اور ماریہ کی ملاقات

محبت کی اس کہانی کی شروعات اس وقت ہوتی ہے جب ایمانوئل 1936 میں مٹھائی کی کھیپ کے لیے برازیل کے ’بو آویاگیم‘  کے علاقے المیڈا کا سفر کرتے ہیں۔

عمر کی سینچریاں مارنے کے بعد جوڑے کی شادی، ورلڈ ریکارڈ قائم

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اسی دوران ان کی ملاقات ماریہ سے ہوتی ہے، تاہم ان کے درمیان فوری طور پر کسی باضابطہ دوستی کا آغاز نہ ہوسکا۔

اس کے بعد دونوں کی 1940 میں ہونے والی ایک اتفاقیہ ملاقات سے دوستی کا آغاز ہوا اور دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

ماریہ کی والدہ ابتدا میں اس رشتے پر مطمئن نہ تھیں لہٰذا ایمانوئل کو خود کو ثابت کرنے کے لیے بہت محنت کرنا پڑی اور انہوں ںے اپنا گھر بنایا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں کون کون سے ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں؟

خاندان سے اجازت ملنے کے بعد ماریہ اور ایمانوئل شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔

ایمانوئل اور ماریہ کے 100 سے زائد پوتے پوتیاں

دونوں میاں بیوی کئی دہائیوں تک زراعت کے شعبے سے منسلک رہے اور محنت و لگن سے اپنا کام کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے خاندان کی کفالت کے لیے رولڈ تمباکو کی کاشت کا آغاز کیا۔

ہتک آمیز رویے پر 100 ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کھلاڑی نے انعامی چیک واپس کردیا

کھیتی باڑی کر کے ایمانوئل اور ماریہ نے اپنے 13 بچوں کی پرورش کی جنہوں نے آگے چل کر نسل کو مزید بڑھایا اور یوں ان کے اس وقت تک کُل 55 پوتے پوتیاں، 54 پڑپوتے پڑپوتیاں اور 12 لکڑ پوتے پوتیاں ہیں۔

84 برس بعد بھی اُدھیڑ عمر جوڑا زندگی کیسے گزارتا ہے؟

اب اپنی زندگی کے اس مرحلے میں ایمانوئل اور ماریہ سکون اور اطمینان کے ساتھ اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ایمانوئل عمر رسیدہ ہونے کے باعث دن میں آرام کرتے ہیں، البتہ ہر شام کو وہ ماریہ کے ساتھ لیونگ روم میں بیٹھ کر ریڈیو سنتے ہیں اور اس کے بعد ٹی وی پر عبادت دیکھتے ہیں۔

بھارتی ریکارڈ توڑنے پر 5 سالہ سفیان محسود گورنر ہاؤس مدعو، وزیراعظم کی مبارکباد

جب ان سے طویل اور خوش گوار شادی کا راز پوچھا گیا تو ماریہ اور ان کے خاندان نے ایک سادہ مگر گہرا جواب دیا، وہ جواب تھا ’محبت۔‘

طویل ترین مدت تک شادی برقرار رکھنے کا ورلڈ ریکارڈ

طویل ترین مدت تک شادی برقرار رکھنے پر ماریہ اور ایمانوئل کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔ اس وقت دنیا میں طویل ترین عرصے سے ایک ساتھ رہنے کا اعزاز اس جوڑے کے پاس ہی ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز ڈیوڈ جیکب ہلر (پیدائش 1789) اور سارہ ڈیوی ہلر (پیدائش 1792) کے پاس تھا جن کی شادی 88 برس اور 349 دن تک برقرار رہی، جو 1898 میں سارہ کے انتقال پر ختم ہوئی۔