Aaj TV - Life & Style - Celebrity

برلن فلم فیسٹیول: ٹلڈا سوئنٹن کی غزہ کیلئے امریکی منصوبہ اور ٹرمپ پر شدید تنقید
برلن فلم فیسٹیول میں 64 سالہ برطانوی اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن کی غزہ میں نسل کشی اورغزہ امریکی منصوبے پر صدر ٹرمپ پر شدید تنقید۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برلن فلم فیسٹیول میں معروف ہالی وڈ اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن جذباتی تقریر کرتے ہوئے اشکبار ہوگئیں۔

اپنی تقریر میں انہوں نے غزہ کو ’’مشرق وسطیٰ کے ریویرا‘‘ میں تبدیل کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبوں پر شدید تنقید کی ہے۔

64 سالہ برطانوی اداکارہ کو فلم فیسٹویل میں ان کے شاندار کریئر کیلئے اعزازی ’’گولڈن بیئر‘‘ تفویض کیا گیا۔ ایوارڈ قبول کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’ یہ فیسٹیول سرحدوں کو ختم کرتا ہے اور سبھی کی شمولیت کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہاں ظلم و ستم یا ملک بدری کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔’’ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کی جانب اشارہ کررہی تھیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ’’سنیما‘‘ کو ایک آزاد اور عظیم ملک قرار دیا جو لوگوں کو جوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں قبضہ ہے نہ نوآبادیات، اور نہ ہی یہ کسی کی ملکیت ہے۔’’

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے غزہ پٹی پر ’’قبضہ‘‘ کرنے اور اسے ’’جہنم کا دہانہ‘‘ بنانے سے ’’مشرق وسطیٰ کے ریویرا‘‘ میں تبدیل کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد ریپبلکن اور ڈیموکریٹس کو منقسم کردیا تھا۔

اس ضمن میں ٹلڈا سوئٹن نے کہا کہ ’’ہماری آنکھوں کے سامنے یہ غیر انسانی کام کیا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر قتل عام کا منصوبہ پیش کیا جارہا ہے مگر ہم خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر اس شخص کا نام لے رہی ہوں، اور ان تمام افراد کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کررہی ہوں جو کمزور ہیں اور اپنی آواز بلند کرنے سے قاصر ہیں۔

میں انہیں بھی للکارتی ہوں جو ہماری لالچی حکومتوں کی خوشامد کرتے ہیں، اور حکومتیں، طاقت کیلئے غیر انسانی عمل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ میں ایسے لوگوں کے خلاف آواز بلند کرتی ہوں جو سیارے کو تباہ کرنے والوں اور جنگی مجرموں کے قدم سے قدم ملا کر چلتے ہیں۔

ٹلڈا سوئنٹن نے ٹرمپ کے نسلی تطہیر کے تبصروں پر کہا کہ ’یہ بین الاقوامی طور پر فعال اجتماعی قتل ہے۔

یاد رہے کہ اس سال کے آغازمیں دی انڈیپنڈنٹ نے ٹلڈا سوئٹن کو 21 ویں صدی کے کی 20 ویں عظیم فلمی اداکار قرار دیا تھا۔

اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ وہ عارضی طور پر فلموں سے وقفہ لے رہی ہیں۔ وہ کچھ عرصہ اپنے آبائی وطن اسکاٹ لینڈ میں سکون سے گزارنا چاہتی ہیں۔