Aaj TV - Sports

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے داخلی دروازوں، دیواروں اور اسٹینڈز پر پوسٹرز آویزاں
نیشنل اسٹیڈیم کراچی چیمپئنزٹرافی کے رنگوں میں رنگ گیا، اسٹینڈز، داخلی دروازوں، دیواروں پر پوسٹرز آویزاں کردیے گئے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئن ٹرافی 2025 کے سلسلے میں میڈیا سینٹر کی دیوار کو خوبصورت بلیک اینڈ وائٹ تصاویر سے سجا دیا گیا جس میں پاکستان کی تاریخی کامیابیوں کو دکھایا گیا۔

تصویری دیوار پر کراچی کے کرکٹرز اور اسٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل اسٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہوئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباداللّٰہ کی تصویربھی آویزاں کی گئی ہے۔ خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشیئن گیمز میں فتح کی تصویر بھی نمایاں طور پر آویزاں کی گئی ہے۔

نسیم الغنی کی 1962 میں لارڈز کے میدان پر سنچری کی تصاویر وال پر نمایاں کی گئی، 59-1958 میں خالد عباداللّٰہ کی ڈیبیو پر پاکستان کی جانب سے  پہلی سنچری کی تصویر بھی آویزاں کی گئی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں یونس خان کی ٹرپل سنچری بھی وال کی زینت بنی ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی 2017، انڈر-19 ورلڈکپ 2006 بھی وال کی زینت بنائی گئی ہیں۔

کامران اکمل اور عبدالرزاق کی بھارت کے خلاف وننگ پارٹنر شپ کو بھی اُجاگر کیا گیا۔ محمد رضوان، بابر اعظم کی تصاویر بھی وال پر لگادی گئیں۔

بنگلورمیں بھارت کے خلاف پاکستان کی یادگار کامیابی، محمد سمیع کا بھارت کے خلاف شاندار اسپیل، راشد لطیف کی تصاویر بھی وال کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

ٹیسٹ کپتان شان مسعود، سلیم ملک، اقبال قاسم اور معین خان، سابق کپتان انضمام الحق کی بنگلادیش کے خلاف سنچری بھی وال میں شامل ہے۔

کراچی کے معروف کرکٹرز کے پورٹریٹ، محمد برادران کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

شعیب محمد، توصیف احمد، آصف اقبال کو خصوصی جگہ دی گئی ہے۔ جاوید میانداد، وقاریونس، وسیم اکرم، عمران خان بھی وال کی زینت بنے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی، وال کا مقصد کھلاڑیوں کی خدمات اور یادگار لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔