Aaj TV - Pakistan

بانی کیلئے کوئی اچھی خبرنہیں، سازشیوں کا ٹولہ انہیں جیل لے گیا، فیصل واوڈا
فیصل وواڈا کا کہنا ہے کہ بانی کے لیے کوئی اچھی خبرنہیں، سازشیوں کا ٹولہ انہیں جیل لے گیا، پی ٹی آئی مکمل کمپرومائزڈ ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کوپی ٹی آئی کی ضرورت ہے نہ انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے فواد چوہدری کو مدد کی پیشکش کی اور شیر افضل مروت کو مخلص آدمی قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ فواد چوہدری اگر پی ٹی آئی میں جانا چاہتے ہیں تو ہم اُن کی مدد کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں سب کمپرومائزڈ ہیں، سارے ہی ملے ہوئے ہیں، پارٹی کا گراف گرگیا ہے، سب ہی سمجھ گئے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی میں نہیں رہنے دیا جائے گا کیونکہ وہ آزاد سیاست کرتے ہیں، میں تو ان کی قدر کرتا ہوں، وہ مخلص آدمی ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ علیمہ خان کی چیٹ کے پی میں لوٹ مار کا بتا رہی ہے، عید کے بعد نہ دھرنا ہوگا نہ گرینڈ الائنس، کہانی یونہی چلتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو پی ٹی آئی کی ضروت نہیں، نہ انہیں پی ٹی آئی سے کچھ چاہیے ، پارٹی فنڈ میں خرد برد کرکے پارٹی رہنماؤں کے گھر چلتے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا پارٹی گراف گرگیا ہے، سب سمجھ گئے ہیں، ایوان میں ترمیم کے وقت پی ٹی آئی والے سمجھوتے کے تحت باہر چلے جاتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کرپشن میں باقی صوبوں سے آگے ہے، وزیراعلیٰ کے پی سے پوچھا جائے 75 کروڑ روپےکس حیثیت میں لگائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی پر آمدن سے زیادہ اثاثوں کا کیس بنتا ہے، علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ زمین بیچی تو اس کی قیمت لگوالیں۔