Aaj TV - Pakistan

عمران خان سے ملاقات کیلئے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اجازت نہ مل سکی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے 12 افراد کی فہرست جیل حکام کو دی گئی تھی تاہم 4 بجے وقت ختم ہونے پر جیل حکام نے انکار کردیا۔

آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا دن تھا، ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجہ، فیصل چوہدری، تیمور سلیم جھگڑا، سہیل آفریدی، مصدق عباسی، حلیم عادل شیخ، سیمابیہ طاہر اور دیگر شامل تھے۔

صوبائی وزیر خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سیمابیہ طاہر، معاون خصوصی کے پی حکومت مصدق عباسی اور جنید اکبر، شندانہ گلزار، عاطف خان، حامد رضا، عمر ڈوگر اور علی خان جدون بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

اس کے علاوہ عامر ڈوگر، ثناء اللہ خان مستی، چیک ڈاکٹر امجد بشیر قریشی، ڈاکٹر نثار جٹ، اپوزیشن لیڈر پنجاب احمد خان بھچر اور معین قریشی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی کی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی جس پر پی ٹی آئی قیادت ملاقات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی

سہیل آفریدی

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی میں دو مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا ہوں لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملاقات نہیں کروائی جاتی اور آج اگر ملاقات نہیں کروائی گئی تو توہین عدالت کے لیے رجوع کریں گے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عدالت طلبی کے بعد عمران خان سے بشریٰ بی بی کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ جیل والے کوئی عدالتی حکم نہیں مانتے اور جو قیدیوں کے حقوق ہیں اس کے اوپر بھی عمل درآمد نہیں کیا جا رہا، اگر ملاقات ہوتی ہے تو پارٹی امور سمیت کے پی حکومت کے حوالے سے بھی بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت سنگاپور سے بھی آگے نمبر لے گئی ہے، سنگاپور میں ریونیو گروتھ ریٹ 28 پرسنٹ ہے اور خیبر پختون خوا الحمدللہ 55 پرسنٹ تک ریونیو گروتھ ریٹ پہلے سال میں پہنچ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پختونخوا کے عوام کو رمضان المبارک میں اشیا خورونوش پر ریلیف دینے جا رہے ہیں اور عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو ریلیف دیں گے۔

صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے بتایا کہ عالیہ حمزہ، سمابیہ طاہر، جنید اکبر، عادل بازید، حلیم عادل شیخ اور مصدق عباسی کو بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے بلایا ہے۔ اگر ملاقات ہوگئی تو میڈیا سے تفصیلاً گفتگو کروں گا۔

صوبائی وزیر سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ملاقات کا وقت دو سے چار بجے ہے لیکن جیل حکام ابھی تک انتظار کریں کا کہہ رہے ہیں۔

جنید اکبر

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا آج ہمیں پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی جو آئین کی خلاف ورزی ہے،  بتانا چاہ رہے ہیں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، لوگوں کی نفرت بڑھتی جا رہی ہے،  ملک اور آئین و جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں، جیلوں اور مقدمات سے ڈرنے والے نہیں، جب بھی بانی نے بلایا ہم آئیں گے، عوام جان لے حکومت وقت اور اس کے پیچھے موجود لوگ منتخب لوگوں کی تذلیل کر رہے ہیں۔

حامد رضا

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ گزشتہ 2 روز سے کہا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین جیل نہیں آئے، سیاسی لوگوں کی ایک ملاقات 26ویں ترمیم سے قبل کروائی گئیں،  آج پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل ملاقات کے لئے آئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم پہلے بھی آتے رہے ہیں آئندہ بھی آتے رہیں گے۔

عمران خان سے فیملی کی ملاقات، سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے سے متعلق بات چیت

حامد رضا نے کہا کہ سیالکوٹ جلسے میں بھڑکیں مارنے والی خاتون نے ملاقات نہیں ہونے دی، عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اللہ کا نظام انصاف میرٹ کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔

عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں، فیصل چوہدری

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کو تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کا جواب دینا ہوگا، وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب کو بھی حساب دینا پڑے گا، عمران خان نے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود پر اور اپنی فیملی پر ہونے والے  ظلم کو معاف کر دیا لیکن اپنے کارکنوں پر ہونے والا ظلم معاف نہیں کیا