Aaj TV - Pakistan

ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

آکسفورڈ یونین سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے، پیپلزپارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پیپلزپارٹی کا میثاق جمہوریت میں اہم کردار تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو مصروف رکھا، قومی سیاست میں ضرورت پڑنے پر پیپلزپارٹی نے ہی ساتھ دیا ہے، ماضی میں احتساب کے نام پر پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا جاتا رہا، آصف زرداری پہلی بار منتخب ہوئے تو کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی دور میں میری پھپھو کو گرفتار کیا گیا۔

بلاول بھٹو کامزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں شہبازشریف اور دیگر سیاسی لوگ گرفتار ہوئے، ہم سیاسی طور پر کسی کو بھی نشانہ بنانے کے حامی نہیں، مسائل کے حل کیلئے پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے، بانی پی ٹی آئی کے دور میں سیاسی قیدیوں کیلئے جیل مینو تک تبدیل کیا گیا، اب جیل مینو کی تبدیلی اور سہولیات فراہمی کی استدعا ہورہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف زرداری نے بطورسیاسی قیدی طویل عرصہ جیل میں گزارا، پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی تو ہم نے کہا جمہوریت بہترین انتقام ہے ہم نے ہمیشہ نیب کے نظام احتساب کی مخالفت کی، اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔