Aaj TV - Pakistan

جیالے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، بھرپور کامیابی حاصل کرنا ہے، صدرزرداری
صدر مملکت کی اراکین صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، آصف علی زرداری نے ارکان کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی۔

اراکین اسمبلی نے صدر زرداری کے سامنے شکایات کے انبارلگا دیے۔ کہا کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سنتی۔ صدرنے ارکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات جائزہیں، ان کو جلد حل کروائیں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں، ہمیں بھر پورکامیابی حاصل کرنا ہوگی، پنجاب میں بلدیاتی الیکشن میں مزید تاخیر نہیں ہونا چاہیے، بلاول اور میں خود پنجاب میں بیٹھوں گا۔

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی حکومت کیخلاف شکایتیں، صدر زرداری نے ساتھ مجبوری قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کاحل بلدیاتی الیکشن ہے، ہمیں عوام کی جنگ لڑنی ہے، پانی کا بہت بڑا مسئلہ ہے اس کو سنجیدہ لینا ہوگا، میں ہرفورم پراس کی نشاندہی کرچکا ہوں۔

آصف زرداری نے کہا کہ گورنر پنجاب کی کارکردگی متاثر کن ہے، گورنر پنجاب کا کام ہے جہاں غلط ہو اس کی نشاندہی کرے اور ایکشن لے۔

صدر مملکت نے پیکا ترمیمی بل 2025 پر دستخط کردیے، متنازع ایکٹ قانون بن گیا

صدر سے ملاقات میں ممبران نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بیوروکریسی ہماری بات نہیں سنتی۔ متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر تو کیا، اسسٹنٹ کمشنر تک ایڈیشنل سیکرٹری کی بات نہیں سنتا۔

ممبران نے شکوہ کیا کہ اربوں روپے کا بجٹ لاہور پرلگادیا۔ باقی پنجاب ایک طرف ہے، یہ کونسا میرٹ ہے۔ کسانوں کا پنجاب میں کوئی پرسان حال نہیں۔

صدرنے ارکین کو یقین دہانی کرائی کہ آپ سب کے تحفظات جائزہیں، ان کو جلد حل کروائیں گے۔ کسانوں کو سہولیات فراہم کرنےکے لئے ہرممکن کوشش کی جائےگی۔