Aaj TV - Sports

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے دی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی، بھارت کے 250 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 205 پر ڈھیر ہوگئی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین چیمپئنز ٹرافی کا آخری میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کیویز نے ٹاس جیت کر بھارتی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی بیٹنگ

نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے بیٹنگ کرانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور بھارت کا ٹاپ آرڈر مشکلات کا شکار رہا، بھارت کی پہلی وکٹ 15 رنز پر اس وقت گری، جب میٹ ہنری نے شبھمن گل کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

کپتان روہت شرما بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹک سکے اور 22 کے مجموعی اسکور پر 15 رنز بنانے کے بعد کائل جیمیسن کی گیند پر ول ینگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے خلاف سنچری اسکور کرنے والے ویرات کوہلی بھی صرف 11 رنز بنانے کے بعد میٹ ہنری کی گیند پر گلین فلپس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے 30 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اکشر پٹیل اور شریاس ائیر نے بھارتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور 98 رنز کی شراکت داری قائم کی  تاہم اکشر پٹیل 42 رنز بنانے کے بعد 128 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا کی گیند پر کین ولیمسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

تاہم شریاس ایئر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور وہ سب سے زیادہ 79رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ہاردک پانڈیا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے، کے ایل راہل 23 اور رویندرا جڈیجا 16 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے شاندار بولنگ اور 42 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ان کے علاوہ کائل جیمیسن، راچن رویندرا، ول او رورک، مچل سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس طرح بھارت نے مقررہ 50 اوورز 9 وکٹوں کے نقصان پر249 رنز اسکور کیے اور کیویز کو جیت کے لیے 250 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

بھارت کے 250 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو 17 کے مجموعی اسکور پر رویندرا 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، پھر ول یانگ 22 رنز بناکر ورون کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، یوں نیوزی لیںڈ کو 49 کے مجموعی اسکور پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے بعد مچل 93 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور پھر ٹام لاتھم 133 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی گلین فلپس تھے جو 133 کے مجموعی جبکہ 12 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹے۔ پھر مچل بریس ویل 2 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔

کین ولیمسن 81 رنز کی اننگز کھیل کر پٹیل کا شکار بن کر 169 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پھر 195 پر مچل اسٹرینر بھی آؤٹ ہوگئے۔

پھر ہینری اور  ول اوورک بالترتیب 196 اور 205 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ولیمسن سب سے زیادہ 81 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

اس طرح نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 45.3 اوورز میں 205 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بھارتی ٹیم کیویز کو باآسانی 44 رنز سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہا۔

چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ اور مجموعی طور پر دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے ورون چکرورتی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ کلدیپ یادیو نے 2، ہادیک پانڈیا، اکثر پٹیل اور رویندرا جدیجا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس کے ساتھ ہی پہلا سیمی فائنل بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

میچ کا ٹاس

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ٹیم میں ڈیرل مچل کی واپسی ہوئی ہے۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

بھارت کا اسکواڈ

بھارتی ٹیم میں کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

نیوزی لینڈ کی ٹیم میں کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورک شامل ہیں۔

کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی، اس میچ کے بعد پتا چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔

اس سے قبل بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈ کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ ’بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی تھی۔