Aaj TV - Sports

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں 4 ٹیمیں پہنچ گئی جس کے بعد اُن کے میچز بھی کنفرم ہوگئے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ مرحلے کے آخری میچ میں بھارت نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے ہرا کر گروپ اے میں 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر  پر  آگیا۔

آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے سیمی فائنلز منگل اور بدھ کو ہوں گے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں، سیمی فائنل کا ایک میچ دبئی جبکہ دوسرا لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

فائنل تک رسائی کے لیے سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ گروپ بی کی نمبر 2 ٹیم آسٹریلیا سے ہوگا، یہ میچ 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم  گروپ اے میں دوسرے نمبرپر آئی اور وہ گروپ اے کی نمبر ون ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے سیمی فائنل میں مدمقابل آئےگی، یہ میچ 5 مارچ کو  لاہو ر کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

سیمی فائنل میں جیتنے والی 2 ٹیموں کے درمیان 9 مارچ کو فائنل کھیلا جائے گا، اگر بھارت نے رسائی حاصل کی تو فائنل دبئی میں ہی کھیلا جائے گا، اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔