Aaj TV - Sports

ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔

سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ بہترین تیاری ہو تو پاکستانی ٹیم بھارت سمیت دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔

پاکستان ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

ثقلین مشتاق کے اس چیلنج کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کے درمیان نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ جوش و جذبے سے بھرپور رہی ہے، مگر حالیہ برسوں میں دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اسٹیج میں ہونے والے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کو یکطرفہ انداز میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا تھا۔