Aaj TV - Sports

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ توڑ دیا
بھارتی کرکٹ ٹیم نے بالآخر آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دے دی تو دوسری جانب بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے سابق بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔

منگل کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے شاندار 84 رنز کی اننگز کھیل کر بھارت کو نہ صرف آسٹریلیا کے خلاف 4 وکٹوں سے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ان کی اننگز کی بدولت بھارت فائنل میں پہنچ گیا۔

آسٹریلیا کے خلاف 98 گیندوں پر مشتمل 84 رنز کی اننگز کے دوران کوہلی نے ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔

ویرات کوہلی نے آئی سی سی کے ون ڈے ٹورنامنٹس ( ورلڈ کپ ، چیمپئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور کا اعزاز حاصل کر لیا۔

کوہلی نے  آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس کی 53 اننگز میں 24 بار  ففٹی پلس اسکور کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 58 اننگز میں 23 نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔

اس سے قبل ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں۔

بھارتی ٹیم نے  آسٹریلیا کی 14 سالہ اجارہ داری کا خاتمہ کر دیا

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم نے بالآخر آسٹریلیا کو 14 سال بعد آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ مقابلے میں شکست دے دی۔

منگل کو دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بھارت نے آسٹریلیا کا 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

اس فتح کے ساتھ آئی سی سی ناک آؤٹ میچز میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف 14 سال کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔

اس سے قبل، آئی سی سی ناک آؤٹ مقابلوں میں بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف آخری کامیابی 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں حاصل ہوئی تھی۔

اس کے بعد آسٹریلیا نے 3 اہم ناک آؤٹ میچوں میں بھارت کو شکست دی تھی جن میں  2015 ون ڈے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل،  2023 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور پھر  2023 ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل شامل ہے۔

لیکن چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں بھارت کی جیت نے آخرکار آسٹریلیا کے خلاف ناک آؤٹ میچز میں اس شکستوں کے سلسلے کو توڑ دیا۔

اگر مجموعی طور پر آئی سی سی ٹورنامنٹس کے ناک آؤٹ میچز کی بات کریں تو بھارت اور آسٹریلیا 8 بار مدمقابل آئے جس میں دونوں ٹیموں نے 4، 4 میچز میں کامیابی حاصل کی۔