Aaj TV - World

بھارت: پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں ایک باپ نے حیوان بن کر  پڑوسی کے گھر جانے پر  5 سالہ بیٹی کو بیدردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے  ٹکڑے کر کے کھیت میں پھینک دیئے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اتر پردیش کے شہر سیتا پور میں پڑوسی کے گھر جانے پر باپ نے 5 سالہ بیٹی کو بے دردی سے قتل کر کے اس کی لاش کے  ٹکڑے کر دیئے۔

پولیس کے مطابق موہت نامی ملزم نے اپنے جرم سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ بیٹی تانی ہمارے پڑوسیوں سے ملنے گئی تھی جن کے ساتھ میرا جھگڑا تھا۔

پولیس کے مطابق 25 فروری کو بچی کے گھر کے قریب سے لاپتہ ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش کے لیے 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

پولیس کو تلاش کے دوران بچی کی لاش کا ایک ٹکڑا ملا تھا اور اگلے دن اس کے دیگر حصے بھی ملے جس کے بعد یہ واضح ہو گیا تھا کہ بچی کو قتل کیا جا چکا ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران بچی کا باپ اپنا موبائل فون اہلیہ کو دے کر اچانک غائب ہو گیا تھا، بعد ازاں باپ کے سامنے آنے پر تفتیش کی گئی تو اس نے قتل کا اعتراف کر لیا۔

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ پہلے پڑوسیوں سے اچھے تعلقات تھے جو بعد میں خراب ہو گئے، واردات کے دن بیٹی کو رامو کے گھر سے آتے ہوئے دیکھا تو بچی کو موٹر سائیکل پر بٹھا کر ایک سنسان جگہ لے گیا جہاں اسی کے کپڑوں سے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو کھیت میں پھینک دیا۔