Aaj TV - Pakistan

پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج خود تقسیم کا شکار ہے، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ملک کے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے،  پی ٹی آئی نے نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، آج خود تقسیم کا شکار ہے، کچھ عرصہ قبل ملک کے ڈیفالٹ کی بات کی جا رہی تھی۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو برباد کرنے والوں نے آئی ایم ایف کوخط لکھے، خط لکھنے والوں نے اپنے دور میں ایک بھی اینٹ نہیں لگائی تھی، ن لیگ نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کو مشکلات سےنکالا، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں، ایک سال میں اللہ نے پاکستان پرکرم کیا، ایک سال میں پاکستان نے ڈیفالٹ سے استحکام کا سفر شروع کیا۔

تحریک انتشاروالے پاکستان کے دشمن ہیں، عطا تارڑ

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنایا، وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نوازنے پورے پنجاب میں ترقی کا سفر شروع کیا ہوا ہے، جیل میں بیٹھ  کر ریلیف مانگنے والوں نے قوم  کے بچوں کا دماغ خراب کیا۔

ملک سے پنکی، گوگی اور کپتان کی نحوست کا سایہ چھٹ چکا، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ انہوں نے لوگوں میں نفرتیں پیدا کیں، قوم کو تقسیم کیا، انہوں نے صرف لوٹ مار کی سیاست کی، پی ٹی آئی نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا۔

خالد آرائیں کی قیادت میں وفد کی وزیراطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات

بعد ازاں چیئرمین کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن خالد آرائیں کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا  تارڑ سے ملاقات کی۔

پیمرا کی جانب سے کیبل آپریٹرز کے لئے نئے لائسنس کے حصول کے مطالبے پر خالد آرائیں نے کہا کہ نئے لائسنسوں کا اجرا کیبل آپریٹرز کا معاشی قتل ہے، پورے پاکستان میں ہر جگہ لائسنس یافتہ کیبل آپریٹرز کام کررہے ہیں تو نئے لائنسنس جاری کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کیبل پر غیر قانونی طور پر چلنے والے بھارتی مواد کی طرف بھی توجہ مبذول کروائی۔

وفد کی گذارشات پر عطا تارڑ نے اتوار کو اہم اجلاس وزارت اطلاعات میں طلب کر لیا،  وفد کو یقین دلایا کہ کیبل آپریٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔