Aaj TV - Pakistan

عمر ایوب نے حکومت کیخلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے قانون کی حکمرانی کے لیے حکومت کے خلاف تحریک تیز کرنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، کرپشن بڑھ گئی، 2 سال سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مل کر احتجاج کریں گے۔

ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے سب پارٹیوں سے مل کر پلان بن رہا ہے، اخترمینگل اور سراج ترین پر جھوٹی ایف آئی آرز کی مذمت کرتے ہیں، لوگوں کے دلوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ بڑی وجہ مسنگ پرسن ہیں، چیف جسٹس سے ملاقات میں بھی مسنگ پرسنز کی بات کی تھی، آئین اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا، قانون کی حکمرانی کے لیے اپنی تحریک تیز کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت روز بروز خراب ہو رہی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے 4 ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا، ملک کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں کرپشن بڑھ گئی، گزشتہ 2 سال سے ملک میں کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، مزید 2 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2 سالوں میں 20 لاکھ لوگ پاکستان سے ہجرت کر گئے، 20 لاکھ لوگوں کےجانےسے27ارب ڈالرکیش ملک سے چلا گیا، مسلط شدہ حکومت آئی ایم ایف سے محض ڈیڑھ ارب ڈالر مانگ رہی ہے، حکومت ہر جگہ ناکام نظر آ رہی ہے، خیبرپختونخوا کے 1100 ارب ڈالر کے واجبات ہیں، جو ادا نہیں کیے گئے۔

عمرایوب کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت میڈیا پر تلوار لٹکا دی گئی، ملک میں شفاف الیکشن ہی مسائل کا واحد حل ہے۔