Aaj TV - World

اسرائیل نے غزہ کی بجلی بند کردی، حماس کا سخت ردعمل
غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے اسرائیلی وفد آج دوحہ جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی بجلی بند کردی۔ اس حوالے سے حماس نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول اور بلیک میلنگ ہے۔

اسرائیل ایسا یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کر رہا ہے۔ ادھر امریکی سفیر ایڈم بوہلر نے کہا غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے۔ یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام یرغمالی رہا ہوسکیں گے۔

اسرائیل کا جنگ بندی مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے وفد دوحہ بھیجنے کا اعلان

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ حماس کے ساتھ براہ راست ملاقات مدد گار رہی۔ امریکا حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتا ہے۔

دوسری جانب قطر نے اسرائیل کی تمام جوہری تنصیبات کو نگرانی میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بنگلہ دیش میں پھر مظاہرے پھوٹ پڑے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویانا میں آئی اے ای اے اجلاس میں قطری سفیر جاسم یعقوب الحمادی نے مطالبہ کیا ہے کہ یو این قراردادوں کے تحت اسرائیل کی جوہری تنصیبات آئی اے ای اے کی زیرِ نگرانی لائی جائیں۔

قطری سفیر نے اسرائیل کو جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے میں بطور غیر جوہری ریاست شامل کرنے کی اپیل کی ہے۔