Aaj TV - Pakistan

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش
پی ٹی آئی رہنماؤں پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں سلمان اکرم راجہ، رؤف حسن اور کنول شوزب،  شاہ فرمان اور اسد قیصر جے آئی ٹی کے سامنے پیش  ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن، شاہ فرمان اور اسد قیصر اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر کنول شوذب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔

جے آئی ٹی تمام 25 افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے، ان افراد کے خلاف تحقیقات ریاست مخالف پروپیگنڈے کے حوالے سے کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے 25 افراد میں رہنما اور سوشل میڈیا ٹیم شامل ہے، آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کر رہے ہیں۔

نوٹسز میں ان تمام افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔

پولیس لائن میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ میڈیا کو پولیس لائن داخلے سے بھی روک دیا گیا تاہم کچھ فاصلے پر کوریج کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور سوشل میڈیا ٹیم کو آج دوبارہ جے آئی ٹی نے طلب کیا تھا۔

9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود، یاسمین راشد اوردیگر رہنماؤں پر فرد جرم عائد

جے آئی ٹی میں طلب کئے جانے والوں میں سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، محمد خالد خورشید، میاں محمد اسلم اقبال، محمد حماد رضا کے نام  شامل ہیں۔

طلبی نوٹس وصول کرنے والوں میں عون عباس، عالیہ حمزہ ملک، محمد شہباز شبیر،  وقاص اکرم، کنول شوذب، تیمور سلیم خان اور اسد قیصر، شاہ فرمان، آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل بھی شامل ہیں۔

جبران الیاس، سلمان رضا، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی ملک کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جے آئی ٹی ان تمام افراد سے شواہد کی روشنی میں تحقیقات کر رہی ہے۔