Aaj TV - Pakistan

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود وزیرِاعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے اور بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کو بڑا ریلیف فراہم کرنے کے لیے حکومت ایک جامع پیکج تیار کر رہی ہے، جس کا اعلان آئندہ چند ہفتوں میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 255 روہے  63 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے  64پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ پیٹرولیم قیمتیں آئندہ 15 دنوں کیلئے برقرار رہیں گی۔

وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے حتمی تفصیلات بھی مرتب کی جا رہی ہیں، اور اس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان میں کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آ گیا

وزیرِاعظم نے واضح کیا کہ حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو اپنی اولین ترجیح بنایا اور اسی عزم کے تحت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اس منصوبے پر کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اثر مجموعی طور پر مہنگائی پر بھی پڑے گا، جس سے عوام کو مزید سہولت حاصل ہوگی۔

آئی ایم ایف نے بجلی نرخوں میں کمی کے حکومتی پلان کو گرین سگنل دے دیا

وزیرِاعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد ہی وہ خود قوم کو اس ریلیف پیکج کے حوالے سے آگاہ کریں گے، تاکہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات سستی نہ ہو سکیں

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی سطح پر عوام کو اس کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے قیمتوں میں کمی کے بجائے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کی گنجائش موجود تھی۔ حکام کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بجلی سستی کرنے میں منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بجائے لیوی بڑھا کر اسے ایڈجسٹ کر دیا گیا، جس کے باعث عوام کو براہ راست ریلیف نہیں مل سکا۔