Aaj TV - Pakistan

جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے ہمارے پیچھے چلیں، سعید غنی
صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی تقسیم منصفانہ اور آئین کے مطابق ہونی چاہیے، سندھ کی اجازت کے بغیر دریائے سندھ  سے نئی کینالز نہیں نکالی جا سکتیں، جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے کہ ہمارے پیچھے چلیں۔

صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد آباد میں بڑا برج تعمیر کیا جارہا ہے، اور آئندہ ماہ اپریل کے آخر میں اس منصوبے کا آغاز ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ ملک میں پانی کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے، اس حوالے سے سندھ اور پنجاب دونوں کو چیلنجز درپیش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی پانی کی قلت ہے، لیکن اس کے باوجود ہمارے عوام کو پینے کا پانی میسر ہے۔

سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر کے باہر دھرنا دے دیا

انہوں نے پانی کے وسائل اور کینالز کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر رہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جب کسی کو علم بھی نہیں تھا، اس وقت ہم نے کینالز پر آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے  کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) کا اجلاس بلانے کے لیے کئی خطوط لکھے، اور بارہا اس مسئلے کو اجاگر کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ پانی کی تقسیم کا طریقہ کار منصفانہ، قانونی اور آئینی اصولوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے مؤقف کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی اجازت کے بغیر نئی کینالز نہیں نکالی جا سکتیں، اور نئی کینالز بنانے کا منصوبہ فی الحال ممکن نہیں ہے۔

سعید غنی کی 2025 میں عمران خان کے متعلق بڑی پیش گوئیاں

انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو جماعت سکڑ رہی ہے، وہ عوام سے کہہ رہی ہے کہ ہمارے پیچھے چلیں۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں اور مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کریں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کئی لیگی رہنماؤں نے اس مسئلے کو باہمی مشاورت سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ بعض عناصر کشیدگی پیدا کر رہے ہیں، ملک میں پہلے ہی پانی کی قلت ہے، اس صورتحال میں نئی کینالز بنانے کا منصوبہ سمجھ سے بلاتر ہے۔

ایم کیو ایم اس وقت پی ایس پی کے قبضے میں ہے، سعیدغنی

انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام فورمز کو استعمال کر رہے ہیں جو ہمیں میسر ہیں، اور تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں۔