Aaj TV - World

ٹرمپ کو حکومت کو جھٹکا: امریکی عدالت نے ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ختم کرنے سے روک دیا
’امریکا کی وفاقی عدالت کے جج نے امریکا کے استعداد کار سے متعلق محکمہ ڈوج اور ایلون مسک کو یو ایس ایڈ ادارہ کیخلاف مزید اقدامات کرکے اسے ختم کرنے سے روک دیا۔

عالمی میڈیا امریکا میں ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے یو ایس ایڈ (یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ) کو بند کرنے کے فیصلے کو روک دیا ہے۔

عدالت نے ایلون مسک اور ڈپارٹمنٹ فار گورنمنٹ ایفیشنسی (Doge) کی کوششوں کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

جج تھیوڈور چوانگ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ  یو ایس ایڈ کو بند کرنے کی کارروائیاں غیر آئینی ہو سکتی ہیں اور فوری طور پر ادارے کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب  یو ایس ایڈ  کے ملازمین نے عدالت میں مقدمہ دائر کیا، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایلون مسک کا حکومتی اداروں پر کنٹرول غیر قانونی ہے کیونکہ انہیں نہ تو سرکاری طور پر کوئی عہدہ دیا گیا اور نہ ہی امریکی سینیٹ نے ان کی تقرری کی منظوری دی۔

ٹرمپ حکومت نے جنوری میں اقتدار سنبھالنے کے بعد 90 دن کے لیے تمام غیر ملکی امداد پر پابندی عائد کی تھی، جس کے تحت  یو ایس ایڈ بھی متاثر ہوا۔

عدالت کے فیصلے کے بعد  یو ایس ایڈ کے 80 فیصد سے زائد منصوبے بند ہونے کے باوجود مزید کٹوتیوں پر پابندی لگ گئی ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے عدالتی فیصلے کو ”انصاف کا قتل“ قرار دیتے ہوئے اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا۔

یہ فیصلہ ٹرمپ حکومت کے لیے ایک اور قانونی دھچکا ہے، کیونکہ اسی ہفتے ایک اور وفاقی جج نے وینزویلا کے مبینہ گینگ ممبرز کی ملک بدری روک دی تھی، جس پر ٹرمپ نے جج کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔