Aaj TV - Pakistan

جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج، کون سی دفعات لگائی گئیں
بلوچستان کے علاقے بولان میں دہشت گردی کا شکار ہونے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق جعفرایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دن ایک بجے ریلوے ٹریک کو بارودی مواد کے دھماکے سے اڑادیا گیا، دہشت گردوں نے ٹرین اور مسافروں پر اسلحہ اور راکٹ لانچر سے حملہ کیا۔

مقدمے کے مطابق ٹرین 11 بوگیوں پر مشتمل تھی، مسافروں کی کثیر تعداد ٹرین میں سوار تھی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے یرغمالی مسافروں کو آزاد کرایا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جعفر ایکسپریس پر حملے کے ایک ہفتے بعد بلوچستان یونیورسٹی غیر معینہ مدت کیلئے بند

واضح رہے کہ 11 مارچ کو کالعدم بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے 2 روز آپریشن کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

14 مارچ کو لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہونے والے جانی نقصان سے متعلق سوال پربتایا تھا کہ واقعے میں مجموعی طور پر 26 مسافروں کی شہادتیں ہوئیں، 354 یرغمالیوں کی زندہ بازیاب کروایا گیا ہے جن میں 37 زخمی بھی شامل ہیں، انہوں نے بتایا کہ 18 شہدا کا تعلق آرمی اور ایف سی سے ہے، 3 شہدا ریلوے اور دیگر محکموں سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ 5 عام شہری تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔

جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردی کی پوری کارروائی کے دوران دہشت گرد افغانستان میں اپنے ہینڈلر سے مسلسل رابطے میں تھے، انہوں نے بتایا تھا کہ 12 مارچ کی صبح ہماری فورسز نے اسنائپرز کے ذریعے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا تو یرغمالیوں کا ایک گروپ دہشتگردوں کے چنگل سے بھاگ نکلا، جنہیں ایف سی کے جوانوں نے ریسکیو کیا جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے کچھ یرغمالی شہید بھی ہوئے۔