Aaj TV - Pakistan

چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کیلئے نوٹس دے دیا
چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دے دیا ہے، چیئرمین این آئی آر سی نے معاہدے کی منسوخی کے لیے صدر کو بذریعہ سیکریٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز نوٹس بھجوا دیا۔

جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کی سربراہی چھوڑنے کے لیے نوٹس دیتے ہوئے لکھا  کہ بدقسمتی سے کچھ حالات کے پیش نظر وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔

انہوں نے نوٹس میں لکھا کہ ’یہ ذمہ داری ملنا میرے لیے اعزاز کی بات  تھی، تین ماہ کے دوران کارکنوں کو تیز ترین انصاف فراہم کرنے کی پوری کوشش کی، یہی وجہ ہے کہ این آئی آر سی میں زیر التوا کیسز کی تعداد تیزی سے کم ہوئی۔‘

خیال رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ شکت عزیز صدیقی کو 2 دسمبر 2024 کو 3 سال کے عرصہ کے لیے چیئرمین این آئی آر سی تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ شوکت عزیزصدیقی کو 2018میں بطور جج اسلام آباد ہائیکورٹ برطرف کر دیا گیا تھا جبکہ سپریم کورٹ نے مارچ 2024 میں ان کی برطرفی کو کالعدم قرار دیا تھا۔