Aaj TV - Pakistan

عمران خان کی ہدایت کے باوجود گنڈاپور مولانا کیخلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، جے یو آئی
جمیعت علام اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف کا گوربا چوف قرار دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں، اس عمل سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہوگا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری  نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علی امین گنڈا پور عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے تحریک انصاف اور جے یو آئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہا ہے۔

اسلم غوری نے کہا کہ گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا، علی امین گنڈا پور تحریک انصاف کے گوربا چوف ہیں، پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے۔

ترجمان جے یو آئی نے مزید کہا کہ جب اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں، علی امین گنڈا پور اپنی حکومت کو دوام دینے کے لیے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی قیادت  پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، گنڈا پور نے علما کی تضحیک کرکے  اپنی گھٹیا ذہنیت کا اظہار کیا ہے، علما کرام انبیا کے وارث ہیں، ان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی، پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علما کے بارے میں بیان ان کی پارٹی پالیسی ہے۔