Aaj TV - Pakistan

کیا 77 ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے؟
اسلام آباد: پرائیویٹ حج کوٹہ میں کمی کے معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سعودی شرائط کی عدم تعمیل کی وجہ سے پرائیویٹ حج کوٹے کا فائدہ عازمین کو نہیں پہنچ سکا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمان نے کمیٹی کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی حج آپریٹرز کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی، جس کی وجہ سے 89 ہزار 801 کے کوٹے میں سے صرف 12 ہزار 500 کی بکنگ کرائی جا سکی۔ اس کے نتیجے میں 77 ہزار عازمین حج سے محروم رہ جائیں گے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ سعودی عرب نے معاہدے کی تاریخ میں توسیع سے انکار کر دیا، حالانکہ وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج بکنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کی درخواست کی تھی۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز، سعودی وزارت اور پاکستان حج مشن کے درمیان 10 دسمبر کو معاہدہ ہوا تھا، جس کے بعد حکومت نے ٹور آپریٹرز کو 10 جنوری سے رقم سعودی عرب منتقل کرنے کی اجازت دی تھی، جبکہ سعودی عرب نے عازمین کی سہولت کے لیے بکنگ ڈیڈلائن 14 فروری رکھی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ سعودی پالیسی پر عمل کیوں نہیں کیا گیا۔ تحقیقاتی کمیٹی 3 روز میں ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔