Aaj TV - Pakistan

شاہ محمود قریشی کی بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی قیادت سے اپیل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے، ان سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر بیان بازی کریں، نہ نقطہ چینی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں،  برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، میری دست بدستہ استدعا ہے اتفاق رکھیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جیل سے باہر جو لوگ موجود ہیں وہ ایک دوسرے پر بیان بازی نہ کریں، آپس میں سلوک رکھیں اور جیل والوں کے لیے کوئی قدم اٹھائیں، ان کے اختلافات سے جیل میں موجود قیادت اور کارکنوں کے دل جلتے ہیں، نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے مگر احترام کے ساتھ برتاؤ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی صفحوں کے اندر یکجہتی رکھیں، میں قیدی نمبر 805 ہوں، مجھے بانی پی ٹی آئی نے یہ نمبر 805 دیا تھا، دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں کسی سازش، توڑ پھوڑ یا واقع میں موجود نہیں تھا، میرے خلاف جو مقدمات بنے ہیں ان میں ایک ہی الزام ہے، راولپنڈی میں 14 مقدمات ، ملتان میں 5 مقدمات میں ضمانت ہو چکی ہے، لاہور میں 14 مقدمات سے 8 میں ضمانت ہو گئی ہے باقی 6 رہ گئے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی کارکردگی پر خاموشی اختیار کروں گا، میرا کام آگ لگانا نہیں، آگ بھجانا ہے۔