Aaj TV - Pakistan

فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری ہماری معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری ہماری معاشی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے،  آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پچھلے سال جولائی میں اسٹینڈ بائی ارینجنٹ میں مکمل کیا، بجلی کی قیمتیں کم کر کے عوام کو ریلیف دیا گیا، فچ ریٹنگ سے معاشی ایجنڈے کو تقویت ملے گی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم بی مائنس میں واپس گئے، یہ خوش آئند ہے،  ہم نے اس سفر کو آگے لے کر جانا ہے۔ فچ ریٹنگز نے تین سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا ہے اور ہمارے معاشی آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ فچ کا ملکی ریٹنگ کو ٹرپل سی پلس سے بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ فچ ریٹنگز کے اقدامات سے حکومت کے معاشی ایجنڈے کو مزید تقویت ملے گی.

محمد اورنگزیب نے کہا کہ اس سے  ملک کی معیشت میں استحکام آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا  کہنا تھا کہ اس پیش رفت کے بعد ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ صنعتی ترقی اور اضافی مالی وسائل دستیاب ہوں گے، ترقی کا یہ سفر رکے گا نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آگے چل کر عالمی ریٹنگ ایجنسیوں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد اور بھروسہ مزید بڑھے گا۔