Aaj TV - News

کانگو میں کشتی جل کر ڈوب گئی، 50 افراد ہلاک
افریقی ملک کانگو کے شمال مغربی علاقے میں ایک کشتی میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے۔

یہ المناک حادثہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب دریائے کانگو میں پیش آیا، جب 400 سے زائد مسافروں پر مشتمل ایک لکڑی کی موٹر بوٹ ’ایچ بی کانگولو‘ بندرگاہ ماتانکومو سے روانہ ہو کر بولومبا کی طرف جا رہی تھی۔ کشتی میں آگ اس وقت لگی جب ایک خاتون کشتی میں کھانا پکانے میں مصروف تھیں، مقامی رکنِ انتظامیہ کمپیٹاں لوئیوکو کے مطابق۔

حادثے کے بعد درجنوں افراد کو بچا لیا گیا، جن میں سے متعدد کو شدید جھلسنے کی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بچ جانے والے تقریباً 100 افراد کو ایمبانڈاکا ٹاؤن ہال میں قائم کیے گئے عارضی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔

کم از کم 50 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ درجنوں ابھی تک لاپتہ ہیں۔ امدادی ٹیموں کے ہمراہ ریڈ کراس اور صوبائی حکام لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق، آگ لگنے کے بعد کئی مسافروں نے پانی میں چھلانگ لگا دی، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، لیکن تیرنا نہ آنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

جمہوریہ کانگو میں کشتی حادثات معمول بن چکے ہیں، جن کی وجوہات میں کشتیوں کی گنجائش سے زیادہ سواریاں، حفاظتی اقدامات کا فقدان اور رات کے وقت سفر شامل ہیں۔

یہ حادثہ کانگو کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی اور محفوظ سفری ذرائع کی عدم دستیابی کی سنگین عکاسی کرتا ہے، جہاں دریاؤں کا استعمال عوام کے لیے آمدورفت کا بنیادی ذریعہ ہے۔