Aaj TV - Pakistan

پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
پی آئی اے کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ لاہور سے پی آئی اے کی پرواز 159 نے باکو کیلئے اڑان بھر لی، جس میں 174مسافر سوار تھے، پہلے مرحلے میں لاہور اور باکو کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

پرواز کی روانگی سے قبل لاہورایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی لاؤنج میں خصوصی تقریب ہوئی، جس میں کیک کاٹا گیا۔

تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف، آزربائیجان کے سفیر خضر فرہادیو، سیکرٹری ڈیفنس میجر جنرل عامر اشفاق کیانی، ڈی جی پاکستان ائرپورٹس اتھارٹی سمیر سعید سمیت ائر پورٹ  مینجر لاہورنذیر  خان نے خصوصی شرکت کی۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پی ٹی آئی نے پی آئی اے کوبڑا نقصان دیا،امید ہے جلد برطانیہ کےلیے پروازوں کا آغازہوگیا، کوشش ہے دوسرے شہروں سے بھی باکو کیلئے پی آئی اے پروازیں بحال ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں پی آئی اے کو دھچکا لگا، دنیا میں قومی ایئر لائن کیلئے دروازے بند ہوتے جا رہے تھے، ہماری حکومت آنے کے بعد پی آئی اے کی دوبارہ بحالی کا سلسلہ شروع ہوا،  امید ہے جلد برطانیہ کیلئے بھی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کے جہازوں میں بھی اضافہ ہوگا، نئے روٹس بھی متعارف کرا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ایئرلائنز کی جانب سے باکو کیلئے پروازیں شروع ہونے کی خوشی میں ایک روڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، خوبصورت ترقی یافتہ شہر باکو کی وجہ شہرت لذیذ کھانے، تاریخی مذہبی اور ثقافتی مقامات ہیں۔