Aaj TV - World

مقبوضہ کشمیر میں شدید اقتصادی بحران، مودی سرکار کی پالیسیوں کا نتیجہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پیدا ہونے والا اقتصادی بحران سنگین شکل اختیار کر چکا ہے۔ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد نہ صرف وادی کی خودمختاری متاثر ہوئی بلکہ اس کے معاشی ڈھانچے کو بھی ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔

کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق وادی کی معیشت کو اب تک 400 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ سیاحتی شعبے کو 100 کروڑ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ تجارتی سرگرمیوں پر مسلسل قدغن اور بندشوں کے باعث کشمیری تاجروں کی آمدنی میں 60 فیصد تک کمی آ چکی ہے۔

بھارتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد نافذ کیے گئے مواصلاتی بلیک آؤٹ اور کرفیو نے لاکھوں افراد کو بنیادی ضروریاتِ زندگی سے محروم کر دیا۔ تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث کشمیری نوجوانوں کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ہے، جبکہ زرعی مصنوعات پر عائد پابندیوں نے کسانوں کو بدترین مالی بحران سے دوچار کر دیا ہے۔

پہلگام حملے کی آڑ میں بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، 1500 سے زائد کشمیری گرفتار

کشمیر میں بے روزگاری کی شرح 2019 کے بعد سے بڑھ کر 20 فیصد تک جا پہنچی ہے، جو خطے میں معاشی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مقامی تاجر، کسان، مزدور اور نوجوان سبھی معاشی بدحالی کے اثرات کا شکار ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی مسلسل اور بھاری تعداد میں موجودگی نہ صرف کشمیریوں کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹ ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی ہے۔ نگرانی، وسائل پر قبضہ اور آزادی پر قدغن نے وادی کو شدید معاشی عدم استحکام سے دوچار کر رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد، مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کیخلاف شدید احتجاجی مظاہرے

اس تمام تر معاشی دباؤ اور جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی سیاسی و قومی شناخت کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، جو ان کے حوصلے اور عزم کی مثال ہے۔