Aaj TV - World

پہلگام واقعہ: بھارتی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر سے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب
پہلگام فالس فلیگ واقعے کی ہندوستانی پولیس اسٹیشن میں دائر ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ایف آئی آر نے حملے کو مشکوک بنادیا، پہلگام پولیس اسٹیشن جائے وقوع سے 6 کلومیٹر دوری پر ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق پہلگام حملہ 13.50 سے 14.20 تک جاری رہا جبکہ حیران کن طور پر صرف دس منٹ میں 14.30 منٹ پر ایف آئی آر درج ہو جاتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 10 منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہونا پہلے سے بنے بنائے منصوبے کا اشارہ دیتی ہے، ایف آئی آر میں  پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت  نامعلوم سرحد پار دہشت گرد نامزد بھی ہو جاتے ہیں۔

پہلگام فالس فلیگ حملے کے پیچھے چھپے بھارتی محرکات 24 گھنٹوں میں سامنے آگئے

پہلگام واقعہ: پاک بھارت معاملات کو بہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ٹیمی بروس

پہلگام حملے کے بعد بھارت میں انتہا پسندوں کا کشمیری طالبعلموں پر تشدد، ملک چھوڑنے کی دھمکیاں

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی آر  کہتی ہے کہ مبینہ دہشت گردوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی جبکہ انڈین گورنمنٹ اور میڈیا اسے ٹارگٹڈ کلنگ کا جھوٹا راگ الاپتا رہا، واقعے کے دس منٹ کے اندر اندر ایف آئی آر میں ’’بیرونی آقاؤں کی ایماء پر‘‘ جیسے الفاظ پہلے سے شامل کر دیے جاتے ہیں۔

ایف آئی آر کے سامنے آنے سے مودی حکومت کا پہلگام فالس فلیگ کا بھونڈا ڈرامہ بری طرح بے نقاب ہو چکا ہے، ایف آئی آر میں جھوٹ پکڑے جانے کے بعد مودی کا پہلگام فالس فلیگ  ڈرامہ صرف  ایک مذاق بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد گزشتہ روز سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا، جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام باد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

بھارتی ظالمانہ اقدامات کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا۔