Aaj TV - Sports

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 15ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز 5 رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے جیت کے لیے 143 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ

پہلے کھلیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز اچھا نہیں تھا، اسے پہلے نقصان صرف 7 رنز پر اٹھانا پڑا جب سعود شکیل صرف 6 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے۔

کوئٹہ کی دوسری وکٹ 8، تیسری 20 اور چوتھی 44 رنز پر گری جبکہ نصف ٹیم 69 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

تاہم، اس موقع پر کوئٹہ کے کوشل مینڈس اور حسن نواز نے 59 رنز کے ساجھے داری قائم کی جبکہ 128 رنز کے مجموعے پر مینڈس 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

فہیم اشرف 43 رنز کے ساتھ ٹیم کے کامیاب بیٹر رہے جبکہ حسن نواز نے بھی 35 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے علاوہ دیگر بیٹرز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور یوں کوئٹہ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 142 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 3 جبکہ میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ محمد نبی اور فواد علی ایک، ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

کراچی کنگز کی بیٹنگ

کنگز کی جانب سے ٹِم سائفرٹ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیمز ونس 30، عمیر بن یوسف 11، شان مسعود 9، کپتان ڈیوڈ وارنر اور محمد نبی 4،4، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے۔

حسن علی 24 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے، اس طرح کراچی کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 137 رنز بناسکی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم، محمد عامر اور خرم شہزاد نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میچ کا ٹاس

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز کا اسکواڈ

کراچی کنگز کی ٹیم میں  ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شان مسعود، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ، فواد علی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، مارک چیپمن، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاد، ابرار احمد شامل ہیں۔

کراچی کنگز نے ہوم گراؤنڈ پر 3 میچ جیتے ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ہے، کراچی نے پہلے راؤنڈ میچ میں کوئٹہ کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 12 اور کراچی نے 7 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 میچز میں اتنی ہی کامیابیاں حاصل کرکے 10 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور وہ اس وقت پوائٹٹس ٹیبل پر وہ سرفہرست ٹیم ہے، جبکہ کراچی کنگز نے 5 میچز میں 3 فتح کا مزہ چکھا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہے تاہم کوئٹہ کی ٹیم 3 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی اور وہ 5ویں نمبر پر ہے۔