Aaj TV - Pakistan

فیصل آباد: جھولے سے گرنے والی 14 سالہ لڑکی دم توڑ گئی
فیصل آباد  میں جھولے سے گر کر زخمی ہونے والی 14 سالہ بچی اسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مینجر، جھولا آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ بچی کے جھولے سے لٹکنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

فیصل آبادکےفن لینڈ میں انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی14 سالہ حمنہ کی جان لے گئی۔ گزشتہ رات فن لینڈمیں ہونےوالے حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی جس میں جھولے میں لٹکی حمنہ کوچیخ وپکارکرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

واقعے کے بعد زخمی حمنہ کوطبی امداد کیلئے فوری اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

بچی کےلواحقین کا کہنا ہے کہ آپریٹرنے حفاظتی اقدامات کے بغیرجھولا کواسٹارٹ کیا اوربچی کا توازن بگڑ جانے اورجھولے سے لٹکنے کے باوجود مینجر اور آپریٹر نے جھولا نہیں رکوایا۔

تھانہ سول لائن پولیس نے بچی کے باپ غلام مصطفٰی کی مدعیت میں فن لینڈ کے مینجر، جھولا آپریٹر اور ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔