Aaj TV - Pakistan

وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں اور قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کرے گی، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے۔

برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچنے اور ان سے ملاقات کی، جس میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ ملاقات میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے برطانوی ہائی مشنر سے گفتگو کے دوران کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور وہ اپنی ناکام سیکیورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کے لیے دوطرفہ عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔

سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ وطن کی دفاع کی خاطر اپوزیشن اور حکومت ایک پیج پر ہیں، قوم باہمی اتحاد سے مودی سرکار کا مقابلہ کریں گے۔

ملاقات میں جے یو آئی کے رہنما مولانا اسجد محمود اور مفتی ابرار احمد اور طارق بھی موجود تھے۔