Aaj TV - Pakistan

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، آئی ایس پی آر کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد حقائق سامنے لانے پر مودی سرکار نے گھبراہٹ میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا یو ٹیوب چینل بھی بلاک کردیا۔

بھارتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ پاکستانی میڈیا بیانیے کی جنگ جیت گیا، مودی سرکار نے ذرائع ابلاغ اور میڈیا چینلز پر پابندی کے بعد اب آئی ایس پی آر کا آفیشل یوٹیوب چینل اور ایکس اکائونٹ بھی معطل کردیا۔

ڈی جی آئی آئی ایس پی آر نے 29 اور 30 اپریل کو پاکستان میں بھارتی دہشت گردی اور جھوٹ کو مفصل طریقے سے بے نقاب کیا، یکم مئی کو مودی سرکار نے آئی ایس پی آر کے آفیشل اکاؤنٹ کو بھی بلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈے کا راز فاش کر کے مودی کا فالس فلیگ آپریشن بے نقاب کر دیا، پہلگام حملے کے بعد مودی سرکار کی میڈیا پر قابض ہونے کی کوشش جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے  پاکستان کے اکثر ٹی وی چینلز پہلے ہی معطل کیے جا چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مودی سرکار نے معروف  پاکستانی شخصیات کے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کر دیے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے تمام ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی بے جا پابندی کی زد میں ہیں، پہلگام کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کا اقرار بھارتی میڈیا نے بھی کیا۔