Aaj TV - Pakistan

کشیدگی نہیں چاہتے، بھارت نے جارحیت کی تو اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرینگے، عاصم افتخار
اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخارنے کہا کہ پاکستان نہیں چاہتا کہ خطے میں کشیدگی ہو، پاکستان یہ موقف ہرسطح پر واضح کر چکا ہے، ہم اپنی ملکی سالمیت کے دفاع کیلئے تیار ہیں، بھارت نے جارحیت کی تو اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرینگے، پاکستان پہلگام واقعے سے ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان خطے میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں چاہتا اور اس نے ہر سطح پر اپنا یہ موقف واضح کیا ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخارنے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور ملکی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، اور اگر بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو پاکستان اپنے دفاع کا جائز حق استعمال کرے گا۔

انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے پہلگام حملے سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، گمراہ کن اور ثبوت سے عاری قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے تاحال کوئی قابلِ اعتماد معلومات یا مصدقہ تحقیقات پیش نہیں کیں۔

پاکستانی نمائندے نے زور دیا کہ علاقائی امن کے لیے سنجیدہ سفارتی اقدامات ضروری ہیں، اور یکطرفہ الزامات نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ حقائق کو بھی مسخ کرتے ہیں۔