Aaj TV - Pakistan

اسلام آباد اور پنجاب میں تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے
بھارت کی جانب سے حملے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت تمام سرکاری اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹر پارٹ ٹو کے تھیوری امتحان اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحان کو ملتوی کر دیا ہے۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے طلباء کا آج اسلامیات اختیاری اور پرنسپل آف اکاونٹنگ کا پرچہ ہونا تھا جبکہ میٹرک کے طلباء کا کمپیوٹر سائنس کا عملی امتحان شیڈول تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ امتحانات کے لیے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم وفاقی دارالحکومت میں آج ہونے والے تمام امتحانات اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد کیے جائیں گے۔