Aaj TV - Pakistan

آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف مظاہرے، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
بھارتی جارحیت  کیخلاف آزاد کشمیر کی عوام سڑکوں پر نکل آئے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور ٓمسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، ریلی میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی،  دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور مظاہرے کیے، جبکہ بھارت اور نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

ریلیوں میں شریک مظاہرین نے ”کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی“، ”حافظ  تیری نظر سری نگر“ اور ”سری نگر بنے گا پاکستان“ جیسے فلک شگاف نعرے لگا کر بھارتی جارحیت کے خلاف اپنے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔ آزاد کشمیر کی فضا پاکستان، کشمیر اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔

مظاہروں کے دوران عوام کی بڑی تعداد نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج سے مکمل یکجہتی کا اعلان کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کی بھارتی مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام کا یہ جذبہ واضح کرتا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب صرف افواج پاکستان ہی نہیں، بلکہ پوری قوم متحد ہو کر دے گی۔ موجودہ حالات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کا اتحاد دشمن کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے کافی ہے۔