Aaj TV - Pakistan

پاکستان میں بھارتی ڈرونز کیوں آئے؟ حامد میر نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا
سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملوں کا مقصد یہ تھا کہ ایک بڑے حملے سے پہلے پتہ چلایا جائے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے پاکستان کی حکمت عملی انتہائی کامیاب رہی، پاکستان نے ان ڈرونز کو شارٹ رینج سسٹم سے ٹارگٹ کیا تاکہ ہمارے لانگ رینج میزائل سسٹم کی لوکیشن ٹریس نہ ہو سکے۔

سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے بھارت کی جانب سے 25 سے زائد ڈرون پاکستان بھیجنے کے مقاصد  بتاتے ہوئےکہا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، ناصرف پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے بلکہ پاکستان آرمی نے بھی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

حامد میر کا کہنا تھا کہ شدید نقصانات کے بعد بھارت کی جانب سے اپنے طیارے پاکستان بھیجنے سے پرہیز کیا گیا تاکہ پاک فضائیہ انہیں تباہ نہ کر دے، اس کے بجائے بھارت نے ڈرون بھیجے۔

حامد میر کے مطابق بھارت ڈرون بھیج کر پاکستان میں خوف پھیلانا چاہتا ہے،  راولپنڈی میں جو ڈرون پاکستان نے گرایا وہ حملہ آور ڈرون تھا  اور اس نے فائر بھی کیا  تھا، اس حملے کے باعث راولپنڈی میں شیڈول آج ہونے والا پی ایس ایل کا میچ منسوخ کرکے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

سینیئر صحافی کا کہنا تھا کہ ڈرون کا دوسرا مقصد بے یقینی پھیلا کر قومی یکجہتی کو نشانہ بنانا تھا اور ساتھ ہی وہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو بھی چیک کرنا چاہتے تھے اور لوکیشن جاننا چاہتے تھے۔

حامد میر نے مزید بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں ڈرون گرانے کے بعد بھارت دباؤ میں بھی تھا اور بھارتی وزارت دفاع کو وضاحت کرنا پڑی کہ پاکستان کی جانب سے بھارت میں ڈرون حملوں کے جواب میں یہ اقدام کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  بھارت 7 اور 8 مئی کی درمیانی رات سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون بھیج رہا ہے، جنہیں سوفٹ کِل اور ہارڈ کِل ہتھیاروں سے گرایا گیا ہے، یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور  بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے، افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر اس کے عزائم خاک میں ملا رہی ہیں۔