Aaj TV - World

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا صدر ٹرمپ کے ناقد نکلے
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔

رپورٹ کے مطابق نئے منتخب پوپ نے سوشل میِڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی تھی۔

پوسٹ میں امریکی رہنماؤں کی امیگریشن پالیسیوں پر ایک اخلاقی سوال اٹھایا گیا ہے۔

رابرٹ پریووسٹ جب شکاگو کے کارڈینل تھے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر 3 ایسی پوسٹس شیئر کیں جن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی اور جے ڈی وینس کے مذہبی نظریات پر سوالات اٹھائے گئے۔

نئے پوپ نے 2024 میں اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے سے بڑی حد تک گریز کیا، تاہم 2011 سے وہ انگریزی اور ہسپانوی زبانوں میں کئی پوسٹ کر چکے ہیں۔

کارڈینل رابرٹ پریووسٹ کون ہیں؟

رومن کیتھولک چرچ کی تاریخ میں  پہلی بار ایک امریکی شہری کو پاپائے روم منتخب کرلیا گیا۔

شکاگو سے تعلق رکھنے والے کارڈینل رابرٹ پریواسٹ کو چرچ کا نیا روحانی پیشوا منتخب کیا گیا ہے، جنہوں نے ”پوپ لیو چودھویں (Leo XIV)“ کے نام سے اپنے فرائض سنبھال لیے ہیں۔