Aaj TV - Pakistan

وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ’ایکس‘ اکاؤنٹس ریکور
بھارت کی جانب سے پاکستان کے اہم سرکاری اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سائبر حملوں کی کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ وزارت اقتصادی امور اور کراچی پورٹ ٹرسٹ  کے آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹس کو ہیک کیے جانے کے بعد ریکور کروالیاگیا۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازعہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ فی الحال سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ڈی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ دشمن نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گمراہ کن مواد شیئر کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوشش کی جو بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔

دوسری جانب کراچی پورٹ ٹرسٹ کی آئی ٹی ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے ادارے کا آفیشل ’ایکس‘ اکاؤنٹ انڈیا کے کنٹرول سے واپس حاصل کر لیا۔ حکام کے مطابق بھارتی ہیکرز جعلی خبریں پھیلا کر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے تھے۔