Aaj TV - Life & Style - Celebrity

پاک - بھارت جنگ بندی: شوبز شخصیات کا خیر مقدم، وطن سے محبت کا عزم
شوبز شخصیات نے امریکی ثالثی سے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اعادہ کیا ہے کہ وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

دونوں ممالک میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستانی شوبز شخصیات نے سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، بھارت آئندہ جارحیت کرنے کی جرئت نہ کرے۔

سجل علی نے سیز فائر کو مشکل کی گھڑی میں امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی طور پر ہر انسان اپنے ہی ملک کی طرف کھڑا ہوتا ہے لیکن جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، سیز فائر امید کی کرن ہے۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی سیز فائر کا خیر مقدم کرتے ہوئے لکھا کہ ابھی تک پہلگام واقعے کے حملہ آوروں کا پتا لگانا باقی ہے اور مذکورہ حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔

ایمن خان نے بھی دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے اعلان پر اظہار اطمینان کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ پاکستان کو کمزور نہ سمجھا جائے۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی سیز فائر پر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی اور جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک میں ایسے ہی امن قائم رہے گا۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بھی جنگ بندی کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا اور لکھا کہ ہمیشہ سچائی کی جیت ہوتی ہے، انہوں نے سیز فائر کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا۔