Aaj TV - Pakistan

پاکستان نے عظیم فتح حاصل کی، قوم بحران میں متحد ہو جاتی ہے،مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان نے اللہ کے فضل سے عظیم الشان فتح حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے لیکن بھارت نے اسرائیل کے اکسانے پر اشتعال انگیزی کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام کا حملہ خود کیا اور جب پاکستان نے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تو جواب میں بھارت نے ڈرون اور میزائل حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج  نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

وزیراعظم کا آذربائیجان کی حمایت پر اظہار تشکر

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کے لوگ مختلف نظریات، زبانوں اور مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن جب ملک پر بحران آتا ہے تو سب یکجا ہو جاتے ہیں۔ ایسا نہیں کہ ہمارے اختلافات ختم ہو گئے ہیں لیکن کچھ ایسے اصول ہیں جن پر پوری قوم متفق ہے.

بنیان مرصوص: پاکستانی سائبر ٹیم نے بھارت میں کیا تباہی مچائی؟ تفصیلات آگئیں

انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں مودی کا شکریہ ادا کروں گا کہ اُس کے ایک ایڈونچر نے سب کچھ بدل دیا۔ آج کا پاکستان 20 دن پہلے کے پاکستان سے مختلف ہے۔

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا تیسرا رابطہ، جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق

کراچی میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ ہم صحت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں اور ویکسین اور ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کے لیے کام جاری ہے.

انہوں نے کہا کہ معیاری مقامی ادویات کی تیاری سے نہ صرف انحصار کم ہوگا بلکہ صحت کی سہولیات زیادہ قابلِ رسائی بنیں گی۔