Aaj TV - Pakistan

کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست خارج
جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کی رہنما کنول شوزب کو امریکا جانے کی اجازت نہ مل سکی، راولپنڈی کی انسداد دہشت گری عدالت نے پراسیکوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست خارج کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی متفرق درخواست کی سماعت کی، کنول شوزب نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی۔

کنول شوزب کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بیٹے کے تعلیمی ادارے میں سالانہ تقریب میں شرکت کرنی ہے، جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ کنول شوزب 9 مئی کے راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ملزمہ ہے، صرف ایک مقدمے میں فرد جرم عائد ہوئی ہے، باقی 11 مقدمات میں نقول تقسیم ہو چکی ہیں، مقدمات کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل کرنے کا سپریم کورٹ کا حکم بھی آ چکا ہے۔

پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فرد جرم عائد کرنے کے لیے ملزمہ کی حاضری ضروری ہے، اگر ملزمہ بیرون ملک چلی گئیں تو کیس ٹرائل متاثر ہوگا۔

انسداد دہشت گری عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کنول شوذب کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور پراسیکوشن کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔