Aaj TV - World

عراق میں پالتو شیر نے حملہ کرکے اپنے مالک کو مار ڈالا
عراق کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ عراق کے شہر کوفہ میں پیش آیا جہاں 50 سالہ شخص نے اپنے گھر میں شیر کو پالتو جانور کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

عاقل فخر الدین حملے سے کچھ دن پہلے ہی شیر کو گھر لائے تھے اور انہوں نے اپنے گھر میں شیر کو دیگر جنگلی جانوروں کے ساتھ پنجرے میں بند کر رکھا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عاقل فخر الدین جیسے ہی شیر کے پنجرے کے قریب پہنچے تو اس نے گردن اور سینے پر حملہ کرتے ہوئے کاٹ لیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگئے، عاقل کی چیخ و پکار سے ان کا پڑوسی فوری مدد کیلئے پہنچا اور عاقل کو شیر سے چھڑانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہا۔

پڑوسی نے عاقل کو شیر سے چھڑانے کیلئے 7 گولیاں ماری اور انہیں فوری اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔