Aaj TV - Pakistan

ایس ای سی پی نے تمام کمپنیوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے سائبر سیکیورٹی خطرات میں اضافے کے پیش نظر تمام کمپنیوں کے لیے ایک اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سائبر سیکیورٹی کے بہترین عالمی طریقہ کار فوری طور پر اپنائیں تاکہ اپنے ڈیٹا، نیٹ ورک اور کاروباری ساکھ کو نقصان سے بچا سکیں۔

ایس ای سی پی نے خبردار کیا ہے کہ سائبر سیکیورٹی کے حفاظتی اقدامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں کمپنیوں کا آپریشن متاثر ہو سکتا ہے، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور اداروں کی ساکھ کو سنگین نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ایس ای سی پی میں ماہ جولائی میں 2 ہزار 864 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ایڈوائزری میں چند کلیدی اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے جن میں درج ذیل شامل ہیں:

سسٹمز تک رسائی پر سخت کنٹرول

نیٹ ورک میں موجود کمزوریوں کا خاتمہ

سیکیورٹی حملوں سے نمٹنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی

ملازمین اور صارفین میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق آگاہی

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی مالیاتی اور معلوماتی نظام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور تمام کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے نیٹ ورکس کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات کریں۔