Aaj TV - Pakistan

بجٹ تیاریوں کے معاملے پر حکومت نے اہم اجلاس طلب کر لیے
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے، جب کہ سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا۔ اس دوران معاشی شرح نمو اور مہنگائی کے اہداف طے کیے جائیں گے۔ آئندہ سال ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب روپے خرچ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے بجٹ 2025-26 کی تیاریاں تیز کرتے ہوئے اہم اجلاس طلب کر لیے، ذرائع کے مطابق نیشنل اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس 20 مئی کو بلا لیا گیا۔  نئے مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سالانہ پلان کورآڑینیشن کمیٹی کا اجلاس 26 مئی کو ہوگا، نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی، آئندہ مالی سال ترقیاتی منصوبوں پر 921 ارب خرچ کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت ترقی و منصوبہ بندی نے 2900 ارب روپے کا بجٹ مانگ تھا۔  اے پی سی سی میں سالانہ اکنامک پلان کی بھی منظوری دی جائے گی،  اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، مہنگائی کا ہدف مقرر ہوگا۔

زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں کے اہداف  بھی مقرر کیئے جائیں گے۔ اے پی سی سی کے فیصلوں کی حتمی منظوری قومی اقتصادی کونسل دے گی۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے آخر میں بلائے جانے کا امکان ہے۔