Aaj TV - Pakistan

سینیٹر شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک
مودی سرکار کو سچ کڑوا لگنے لگا، پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کا بھی بھارت میں ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا۔

پیپلزپارٹی رہنما شیری رحمان کا ٹوئٹراکاؤنٹ  بھارت میں بند کردیا گیا، جس پرانھوں نے کہا کہ معقول آوازوں کو دبانا ہندوتوا ری پبلک کی تنگ نظری کو ظاہر کرتا ہے، بھارت میں ٹوئٹر پر پابندی کا مقصد سچ بولنے والوں کو خاموش کرنا ہے۔

علاوہ ازیں شیری رحمان نے  بھارتی حکومت کےاقدام کو پہلگام واقعے کے حقائق چھپانا قرار دیا اور کہا کہ بھارتی اقدام کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی، بھارت کچھ بھی کر لے ،حقائق سے نہیں بھاگ سکتا، بھارت نے پہلگام حملے کے بعد بلاجواز جارحیت کی ہے۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ بھارت نے جنگ کی بنیاد جھوٹ پر رکھی، اگر بھارت نے پھر کسی مہم جوئی کی کوشش کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں پاکستان کے بہت سے معروف اداکاروں، اتھلیٹز اور حکومتی رہنماؤں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کئے جا چکے ہیں۔