Aaj TV - News

مسئلہ کشمیر پاک بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ
برطانوی پارلیمنٹ کی رپورٹ میں پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دے دیا اور کہا یہ ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر برطانوی پارلیمنٹ کی تحقیقی رپورٹ جاری کردی گئی، تحقیقی رپورٹ 42 صفحات پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں کشیدگی کی وجہ مقبوضہ کشمیر کو قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ مسئلہ کشمیر دو ممالک کے درمیان ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں پہلگام میں دہشت گردی سے سیزفائر تک کی تفصیلات بتائی گئی ہے جبکہ رپورٹ میں بھارت اور پاکستان کے ردعمل کام وازنہ پیش کیا گیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل پر بضد ہے، پاکستان بین الاقوامی مداخلت سے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے۔

واضح رہے بھارت نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پھر دراندازی کی کوشش کی اور اسے ’آپریشن سندھور‘ کا نام دیا گیا ، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا اور 31 شہری شہید اور کئی زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے بھارت کے کیخلاف آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کیا ، جس میں پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر نے جدید ترین ایس فور ہنڈریڈ ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کرکے بھارت کی فضائی ڈھال پاش پاش کردی جبکہ ناگروٹا میں براہموس میزائل کا ذخیرہ بھسم کردیا اور پاکستان کے عوام پر حملہ کرنے والی ایئربیسز کو ملیامیٹ کردیا گیا تھا۔